کراچی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے علینہ قتل کیس کا عبوری چالان منظور کر لیا۔

ہفتہ 13 جنوری 2018 14:14

کراچی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے علینہ قتل کیس کا عبوری چالان ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2018ء) کراچی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے علینہ قتل کیس کا عبوری چالان منظور کرتے ہوئے سماعت 16جنوری تک ملتوی کردی۔جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں علینہ قتل کیس کی سماعت میں تفتیشی افسر کی جانب سے کیس کا عبوری چالان عدالت میں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عبوری چالان میں 4 ملزمان کو نامزداور پڑوسیوں سمیت 16 افراد گواہان کی فہرست میں شامل ہیں جبکہ چالان میں مقتولہ کی بہن علوینہ اور اس کے منگیتر مظہر کو مرکزی ملزم قرار دیا گیا، دیگر 2 ملزمان سگے بھائیوں عباس اور حسن پر بلیک میلنگ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

چالان کے مطابق مقتولہ کی بہن علوینہ اور اس کا منگیتر اعتراف جرم کرچکے ہیں، ملزمہ علوینہ نے اپنی بہن کے گلے پر چھری چلائی تھی اورملزمہ علوینہ نے پہلے واقعے کو ڈکیتی کا نام دینے کی کوشش کی تھی۔

متعلقہ عنوان :