جتنی تیزی سے شہباز شریف نے اورنج لائن ٹرین بنائی ہے ،ْاس کیس کی تحقیقات میں بھی تیزی دکھائیں ،ْ ریحام خان

ہفتہ 13 جنوری 2018 14:14

جتنی تیزی سے شہباز شریف نے اورنج لائن ٹرین بنائی ہے ،ْاس کیس کی تحقیقات ..
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ زینب کے واقعہ کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔ریحام خان نے قصور میں زینب کے گھر آمد اور تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے بتایا کہ وہ لندن میں تھیں ،ْجب انہیں زینب کے بہیمانہ قتل کی خبر ملی۔

انہوںنے کہاکہ میں لندن میں بیٹھی تھی ،ْ جب میں نے یہ خبر سنی ،ْ جس کے بعد میں اگلی فلائٹ لے کر گزشتہ رات کو پاکستان پہنچی اور سب سے پہلے قصور آئی ہوں۔انہوںنے کہا کہ برطانیہ میں بیٹھے لوگوں کو یقین نہیں آرہا کہ ہم بچوں کے ساتھ تشدد اور زیادتی کے واقعات کے حوالے سے اتنے سالوں سے کیا کرتے رہے ہیں۔ریحام خان نے درخواست کی ،ْخدارا اس واقعہ کو سیاسی رنگ مت دیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ سیاسی لیڈران بچوں سے جنسی تشدد کے واقعات کی روک تھام کے لیے یکجہتی دکھائیں۔انہوں نے مقتولہ زینب کی نماز جنازہ پڑھانے والے سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایک بہن کی حیثیت سے میری آپ سے درخواست ہے کہ ہماری بچیوں کی سالگرہ کیلئے بھی آگے آئیں۔ریحام خان نے بچوں پر جنسی تشدد کے حوالے سے میڈیا کوریج کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ نہایت افسوس کی بات ہے کہ ہمیں بار بار اپنے بچوں کی لاشیں اٹھانی پڑ رہی ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے درخواست کی کہ جتنی تیزی سے انہوں نے اورنج لائن ٹرین بنائی ہے ،ْاس کیس کی تحقیقات میں بھی تیزی دکھائیں۔انہوںنے کہا کہ شہباز شریف کی مثال دوسرے صوبوں میں دیتے ہیں، یہاں بھی مثال قائم کریں۔ریحام خان نے شہباز شریف کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ ہمارے بڑے ہیں، آپ کو گورننس کا تجربہ ہے اور ہم آپ سے توقعات رکھتے ہیں لہذا قصور میں سرجیکل اسٹرائیک کرکے مجرموں کو فوری گرفتار کریں۔انہوںنے کہاکہ قصور کا شمار جرائم کے اعتبار سے 10 سرِفہرست اضلاع میں ہوتا ہے اور یہاں بچوں سے زیادتی اور قتل کے واقعات تسلسل سے ہو رہے ہیں۔ریحام خان نے پنجاب کے بجٹ میں سے چائلڈ پروٹیکشن یونٹس بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

متعلقہ عنوان :