Live Updates

شہباز شریف قصور میں سرجیکل سٹرائیک کر کے ملزمان کو فوری گرفتار کریں ،ریحام خان

ہفتہ 13 جنوری 2018 14:03

شہباز شریف قصور میں سرجیکل سٹرائیک  کر کے ملزمان کو فوری گرفتار کریں ..
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2018ء) عمران خان کی سابق اہلیہ اور سماجی کارکن ریحام خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے جتنی رفتار سے اورنج ٹرین بنائی اتنی تیزی زینب کیس میں دکھائی ‘ درخواست ہے کہ سیاسی لیڈر بچوں کے کانووکیشن میں بھی آئیں۔ زینب کے ساتھ زیادتی اور قتل ایک بھیانک سانحہہے ‘افسوس ہے ہمیں بار بار بچوں کی لاشیں اٹھانا پڑیں۔

ہفتہ کو ریحام خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کل رات برطانیہ سے پاکستان آئی اور سیدھے قصور پہنچی ہوں۔ قصور میں بچوں سے زیادتی ‘ قتل کے واقعات تسلسل سے ہو رہے ہیں۔ برطانیہ میں بیٹھے لوگوں کو اس واقعے پر یقین نہیں ہو رہا۔ میں لندن میں تھی خبر پڑھ کر واپس آئی ہوں۔ زینب کے ساتھ زیادتی اور قتل ایک بھیانک واقعہ ہے۔

(جاری ہے)

2015ء میں بھی بچوں سے زیادتی کے واقعات سامنے آئے۔

زینب کے واقعے کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔ اس واقعے سے والدین سبق سیکھیں۔ 1990ء میں بچوں سے متعلق قانون پاس کیا گیا۔ افسوس ہے ہمیں بار بار بچوں کی لاشیں اٹھانا پڑیں۔ سیاسی لیڈر ہمارے جنازے کیلئے آئے۔ درخواست ہے کہ سیاسی لیڈر بچوں کے کانووکیشن میں بھی آئیں۔ شہباز شریف نے جتنی رفتار سے اورنج ٹرین بنائی اتنی تیزی زینب کیس میں دکھائی ۔ قصور میں سرجیکل سٹرائیک کریں اور ملزمان کو فوری گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ …
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :