70ویں یوم آزادی پر 2017ء میں لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے کئی پروگرام منعقد کیے

یکم جنوری کو پاکستانی برادری نے لندن میں نئے سال کی پریڈ میں بھرپور انداز میںشرکت کی پاکستانیوں نے عالمی کانگریس اور مباحثوں کاانعقاد کیا،قائد اعظم، سرسید اور عبدالستار ایدھی سمیت نمایاں خدمات سرانجام دینے والے پاکستانیوں کے حالات زندگی پر روشنی ڈالی گئی مارچ 2017ء کو گرینڈ پاکستان ڈے، 21اپریل محفل مشاعرہ ، 5مئی یوم پاکستان ، 9ستمبر عشق میلے اور فیض احمد فیض میلے سمیت مختلف پروگراموں میں پاکستانیوں نے بھرپور شرکت کی

ہفتہ 13 جنوری 2018 14:03

70ویں یوم آزادی پر 2017ء میں لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے کئی پروگرام ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2018ء) پاکستان کے 70ویںیوم آزادی کے حوالے سے 2017ء کے دوران لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے کئی ثقافتی ، سماجی ، موسیقی اور کھیلوں کے پروگرام منعقد کیے ۔ ہائی کمیشن کے ذرائع کے مطابق اس حوالے سے 2017 میں سب سے پہلے یکم جنوری کو پاکستانی برادری نے لندن کی نئے سال کی پریڈ میں بھرپور انداز میںشرکت کی ۔

برطانیہ میںمقیم کاروباری ، میڈیا اور بینکوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے ہائی کمیشن کی تقریبات میں حصہ لینے کیلئے قومی جذبے کا اظہار کیا تاکہ یوم آزادی کی تقریبات کو پروقار انداز میں منایا جا سکے ۔اس سلسلے میں سمندر پار مقیم پاکستانیوں اور لندن میں رہائش پذیر پاکستانی برداری کی جانب سے ورلڈ کانگریس اور مباحثوں کا بھی انعقاد کیا گیا جن میں قائد اعظم محمد علی جناح ، سرسید احمد خان اور عبدالستار ایدھی سمیت زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والے پاکستانیوں کے حالات زندگی پر روشنی ڈالی گئی تاکہ نوجوان نسل کو اپنے قومی ہیروز سے روشناس کرایا جا سکے ۔

(جاری ہے)

23مارچ 2017ء کو گرینڈ پاکستان ڈے کی تقریب ، 21اپریل کو محفل مشاعرہ ، 5مئی کو یوم پاکستان ، 9ستمبر کو عشق میلے اور فیض احمد فیض میلے سمیت کرکٹ مقابلوں اور ہائی کمیشن کے زیر اہتمام منعقدہ دیگر مختلف پروگراموں میں پاکستانی برادری نے بھرپور انداز میں شرکت کی ۔