زرین خان ہدایتکار اشوق نندا کی فلم ’’ون ڈے‘‘ میں ایکشن مناظر خود عکسبندکروائیں گی

ہفتہ 13 جنوری 2018 14:03

زرین خان ہدایتکار اشوق نندا کی فلم ’’ون ڈے‘‘ میں ایکشن مناظر خود ..
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2018ء) بالی وڈ اداکارہ زرین خان ہدایتکار اشوق نندا کی فلم ’’ون ڈے‘‘ میں ایکشن مناظر خود عکسبندکروائیں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق زرین خان ہاررفلم ’’1921‘‘ کی ریلیز کے بعد اشوق نندا کی فلم ’’ون ڈے‘‘ میں اپنے کردار کے لئے تیاریاں شروع کر دی ہیں ،فلم میں زرین خان پولیس کا کردار ادا کریں گی جس میں ایکشن مناظر وہ خود عکسبند کروائیںگی۔ فلم کی عکسبندی فروری کے وسط میں شروع کی جائے گی۔فلم کی کاسٹ میں زرین خان اور انوپم کھیر ہٰن ۔فلم رواں سال کے آخر میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :