بھائی پھیرو، 13سالہ معصوم بچی کواغواء کر لیا گیا

ہفتہ 13 جنوری 2018 13:38

بھائی پھیرو، 13سالہ معصوم بچی کواغواء کر لیا گیا
قصور۔13جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2018ء)بھائی پھیرومیں 13سالہ معصوم بچی کااغواء‘والدین غم سے نڈھال۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھیروکے نواحی گائوں جھلارعبدالقادرکے رہائشی محمدصدیق کی 13 سالہ بیٹی نازیہ بی بی کھیتوں میں کام کررہی تھی کہ ملزمان ندیم ‘عامر‘رشید نے اسے گن پوائنٹ پر دن دیہاڑے اغواء کرلیا اور کالے رنگ کے کیری ڈبہ میں ڈال کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر بھائی پھیرو میں مغویہ کے باپ محمدصدیق کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔