سی پورٹ اور آئل ریفائنری کی تعمیر کیلئے ریاست ایڈو کی حکومت اور چینی کمپنیوں کے درمیان مفاہمت کی یاددا شتوں پر دستخط

ایڈو سٹیٹ کو صنعتی گڑھ میں تبدیل کرنے اور دو لاکھ روزگار کے مواقعوں کا گورنر کا انتخابی وعدہ پور ا ہو جائے گا

ہفتہ 13 جنوری 2018 13:38

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2018ء) ریاست ایڈو کے 5500ماڈولر ریفائنری کی تعمیر کے علاوہ جیلی جیلی سی پورٹ اور دیگر انفراسٹرکچر کی تعمیر کیلئے چینی کمپنیوں کے ساتھ مفاہمت کی دو یادداشتوں (ایم او یو ) پر کامیابی کے ساتھ دستخط کے نتیجے میں انتخابی مہم کے دوران ایڈو کے رائے دہندگان کے ساتھ وعدہ کئے گئے روزگار کے 200000نئے مواقع پیدا کرنے اور ریاست ایڈو کو صنعتی گڑھ میں تبدیل کرنے کیلئے گورنر گارڈ ون اوباسیکی کی قیادت والی حکومت کی طرف سے کی جانیوالی کوششیں اب واضح طورپربارآور دکھائی دینے لگی ہیں،جیلی جیلی سی پورٹ جہاں ایڈوریاست کو بین الاقوامی مارکیٹ کیلئے کھول دے گی وہاں 5500ماڈولر ریفائنری مقامی خام تیل صاف کرنے والی کمپنیوں کی خام تیل صاف کرنے کی گنجائش میں اضافہ کرے گی اور پٹرولیم مصنوعات کو مقامی طورپر صاف کرنے کی غیر مناسب صلاحیت کی وجہ سے پیدا ہونیوالے ایندھن کی سپلائی کا دیرینہ بحران حل ہو جائے گا ، پیر کو چین میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب سے چائنا ہاربر انجینئر نگ کمپنی جو کہ وسیع تر انفراسٹرکچر انسپیکٹرم کے ساتھ زبردست پورٹ فولیو والی چین کی سب سے بڑی انفرا سٹرکچر کمپنی ہے ، جیلی جیلی سی پورٹ کی تعمیر کی قیادت کرے گی ، اس طرح یہ سی پورٹ زیر تعمیر بینن انڈسٹریل پارک اور علاقے کی دوسری پیداواری کمپنیوں کی طرف سے تیار شدہ اشیاء کی برآمد کیلئے گیٹ وے کا کام دے گی ، مفاہمت کی اس یادداشت پر دستخط کرنا گورنر اوباسیکی اور چائنا ہاربر انجینئرنگ کمپنی (سی ایچ ای سی ) کے چیئرمین لن یی چونگ کے درمیان متعدد گفت و شنید کا نتیجہ ہے۔

متعلقہ عنوان :