حادثے کے شکار ایرانی آئل ٹینکر کے عملے کے ارکان کی دو اور لاشیں تلاش کر لی گئیں

ہفتہ 13 جنوری 2018 13:38

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2018ء) چھ جنوری کو چین کے ساحل کے قریب ایک مال بردار بحری جہاز کے ساتھ ٹکرانے والے ایرانی آئل ٹینکر کے عملے کے دوارکان کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

قومی ایرانی ٹینکر کمپنی سریس کیان ارسی کے ڈائریکٹر جنرل نے ہفتے کو بتایا کہ چینی امداد ی ٹیم نے ہفتے کی صبح آدھے گھنٹے تک آئل ٹینکر میں گھس کر تلاش کا کام جاری رکھا جس کے دوران اسے عملے کے دوارکان کی لاشیں ملی ہیں ، اس حادثے میں لاپتہ دیگر 29ارکان کی قسمت کے بارے میں ابھی کچھ پتہ نہیں ہے۔