فلمساز ریحان عثمان نے اپنی نئی فلم کیلئے ابتدائی تیاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا

ہفتہ 13 جنوری 2018 13:30

فلمساز ریحان عثمان نے اپنی نئی فلم کیلئے ابتدائی تیاریوں کا سلسلہ شروع ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2018ء) فلمساز ریحان عثمان نے اپنی نئی فلم کے لئے ابتدائی تیاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ریحان عثمان اردو فلم ’’ خواب راستے ‘‘ کی کاسٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ مائرہ خان ،فواد خان کو لیڈنگ کردار کے لئے کاسٹ کرنے کے خواہشمند ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے اداکاروں سے رابطوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ ذرائع کے مطابق فلم کی شوٹنگ مارچ کے پہلے ہفتے بنکاک میں شروع کی جائے گی جبکہ فلم کی کچھ عکسبندی کراچی اور لاہور میں بھی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :