سینئر اداکارہ شائستہ جبیں نے شوبز میں اپنے 25سال مکمل کر لیے

فن ایک گہرے سمندر کی طرح ہے جس کو جتنا بھی سیکھا جائے کم ہے ‘ گفتگو

ہفتہ 13 جنوری 2018 13:28

سینئر اداکارہ شائستہ جبیں نے شوبز میں اپنے 25سال مکمل کر لیے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2018ء) سینئر اداکارہ شائستہ جبیں نے شوبز میں اپنے 25سال مکمل کر لیے ۔ ابتدائی طور پر انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز اسٹیج ڈراموں سے کیا اور بعد ازاں وہ ٹی وی کے ساتھ منسلک ہو گئیں ۔پی ٹی وی اسلام آباد سنٹر کی ڈرامہ سیریل ’’ آغوش ‘‘ سے ینگ ٹو اولڈ کا کردار ادا کرنے والی شائستہ جبیں نے ملک گیر شہرت حاصل کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہمیشہ سنجیدہ اداکاری کی اور آج انہیں ٹی وی پر کام کرتے ہوئے 25سال کا عرصہ مکمل ہو گیا ہے ۔ شائستہ جبیں آج کل کراچی میں مقیم ہیں جہاں وہ مختلف ڈرامہ سیریل میں لیڈنگ رول ادا کر رہی ہیں ۔ اس حوالے سے شائستہ جبیں کا کہنا ہے کہ خدا کا شکر ہے کہ 25سالوں کے دوران میں ٹی وی ڈراموں سے جڑی رہی لیکن آج بھی یہ احساس ہوتا ہے کہ میں فن کی ایک طالبہ ہوں کیونکہ فن ایک گہرے سمندر کی طرح ہے جس کو جتنا بھی سیکھا جائے کم ہے ۔

متعلقہ عنوان :