آج لاہور کی فلم انڈسٹری کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے ‘ بہار بیگم

فلم انڈسٹری کو جب بھی میری خدمات کی ضرورت ہو گی تو میں ہر وقت حاضر ہوں‘ گفتگو

ہفتہ 13 جنوری 2018 13:28

آج لاہور کی فلم انڈسٹری کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے ‘ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2018ء) فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بہار بیگم نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کیلئے میں نے اپنا خون جگر دیا ہے اور پنی ساری جوانی فلم انڈسٹری کی خدمت میں گزار دی ہے اور آج لاہور کی فلم انڈسٹری کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی دور میں فلم سٹوڈیوز میں گہما گہمی اپنے عروج پر ہوا کرتی تھی مگر پھر بعض نا اندیش لوگوں نے فلم انڈسٹری کو برباد کر دیا اور خاص طور پر فلم انڈسٹری کو گہرہ نقصان پنجابی فلموں کے مقبول ہیرو سلطان راہی کے قتل کی وجہ سے اٹھانا پڑا جس کے بعد فلم انڈسٹری مکمل زوال کی طرف چلی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ آج کراچی میں فلم انڈسٹری کی دوبارہ سے نشو نما ہو رہی ہے اور کئی فلمیں اپنے موضوع کے اعتبار سے متاثر کن تھیں ۔ فلم انڈسٹری کو جب بھی میری خدمات کی ضرورت ہو گی تو میں ہر وقت حاضر ہوں۔

متعلقہ عنوان :