نواز شریف کسی صورت شہباز شریف کو وزیر اعظم نہیں بنائیں گے،معروف صحافی کا انکشاف

ہفتہ 13 جنوری 2018 12:53

نواز شریف کسی صورت شہباز شریف کو وزیر اعظم نہیں بنائیں گے،معروف صحافی ..
(اردو پوائنٹ تازہ اخبار ۔ 13 جنوری 2018) سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ نواز شریف شہباز شریف کو وزیر اعظم بنائیں۔معروف صحافی و تجزیہ نگار چوہدری غلام حسین نے اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے دنوں بات ہو رہی تھی کہ نواز شریف شہباز شریف کو وزیر اعظم بنائیں گے۔

(جاری ہے)

لیکن میں آپ کو یہ بریکنگ نیوز دیتا چلوں کہ ایسا ہو ہی نہیں سکتا کہ نواز شریف شہباز شریف کووزیر اعظم بنائیں۔نواز شریف یا تو خود وزیر اعظم بنیں گے اور اگر خود نہ بنیں تو اگلی امید وار مریم نواز ہوں گی۔ایسا ممکن نہیں ہو سکتا کہ نواز شریف اپنے چھوٹے بھائی شہباز شریف کو وزیر اعظم بنائیں۔