کنگنا رناوٹ نے منالی میں نیا گھر خرید لیا

ہفتہ 13 جنوری 2018 13:19

کنگنا رناوٹ نے منالی میں نیا گھر خرید لیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2018ء)بالی وڈ فلموں کی مشہور اداکارہ کنگنا رناوٹ نے نیا گھر خرید لیا۔بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنے نئے گھر کی ایک تصویر سماجی رابطے کے اکائونٹ پر پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

کنگنا نے نیا گھر ہماچل پردیش کے شہر منالی میں بنوایاہے جو بالکل یورپین اسٹائل کا ہے۔بتایاجارہاہے کہ کنگنا کا نیا گھر معروف انٹیریئر ڈیزائنر شبنم گپتا نے ڈیزائن کیاہے جس پر 30 کروڑ کا خر چ آیاجبکہ کنگنا نے یہ جگہ 10 کروڑ میں خریدی ہے۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ کنگنا نے نیا گھر اپنے آپ کو نئے سال کا تحفہ دیاہے۔