جنسی ہراسانی سے کیسے بچنا ہے… عامر خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ہفتہ 13 جنوری 2018 13:19

جنسی ہراسانی سے کیسے بچنا ہے… عامر خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2018ء) بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ چھوٹے چھوٹے معصوم بچوں کو سمجھاتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ انہیں جنسی ہراسانی سے کیسے بچنا چاہئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں پاکستان میں ننھی زینب کے ساتھ ہونے والے واقعے کے بعد عامر خان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بیحد مقبول ہورہی ہے۔ ویڈیو میں عامر خان بچوں کیساتھ ہلکے پھلکے انداز میں نہایت سنجیدہ موضوع پر گفتگو کرتے نظر آرہے ہیں، اس ویڈیو کو لوگ اس لیے بھی سراہ رہے ہیں کہ والدین اپنے بچوں سے اس حوالے سے بات نہیں کرپاتے لہذا عامر خان کی ویڈیو بچوں کو ان کی طرف بڑھنے والے خطرے کا احساس دلانے کے لیے بہترین ہے۔

متعلقہ عنوان :