پہلا عالمی فلم فیسٹول مارچ میں منعقد ہوگا

ہفتہ 13 جنوری 2018 13:19

پہلا عالمی فلم فیسٹول مارچ میں منعقد ہوگا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2018ء) رواں سال مارچ میں پہلا پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹول کراچی میں منعقد کیا جائے گا۔عالمی فلم فیسٹول کااعلان کراچی فلم سوسائٹی کی جانب سے پریس کانفرنس میں کیاگیا جس میں سوسائٹی کی صدر سلطانہ صدیقی اور اسٹیٹ بینک کے سابق گورنر ڈاکٹر عشرت حسین سمیت کئی شوبز شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

پاکستان انٹر نیشنل فلم فیسٹول 29 مارچ سے یکم اپریل تک جاری رہے گا۔

فلم فیسٹول میں مختلف کیٹیگریز کی فیچر فلمیں ، دستاویزی فلمیں اور مختصر دورانیے کی فلمیں دکھائی جائینگی۔فلم فیسٹول کے حوالے سے ڈائریکٹر فلم فیسٹول ابرار الحسن نے بتایا فیسٹول میں شرکت کے لیے 43 ممالک سے درخواستیں موصول ہوچکی ہیں اور اس بارے میں تفصیلات فیسٹول کی ویب سائٹ پر رواں ماں کے ا?خر میں جاری کی جائیں گی.

متعلقہ عنوان :