معروف گلوکارہ مہنا زبیگم کی پانچویں برسی 19جنوری کو منائی جائیگی

ہفتہ 13 جنوری 2018 13:19

معروف گلوکارہ مہنا زبیگم کی پانچویں برسی 19جنوری کو منائی جائیگی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2018ء) ملک کی معروف گلوکارہ مہنا زبیگم کی پانچویں برسی 19جنوری کو منائی جائیگی۔۔اپنی آواز سے لاکھوں دلوں پر حکمرانی کرنے والی مہناز بیگم1958ء میں پید اہوئیں انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز1970ء کی دہائی میں ریڈیو پاکستان سے کیاانہوں نے ریڈیو اور ٹیلی ویژن پرمختلف قسم کے گیت گائے مہناز بیگم کو غزل، ٹھمری، دادر، نوحہ اور مرثیہ پڑھنے میں ایک خاص مہارت حاصل تھی ان کی شہرت ریڈیو اور ٹی وی سے نکل کر فلم انڈسٹری تک پھیل گئی مہناز نے مختلف فلموں کیلئے سینکڑوں گیت گائے ۔

(جاری ہے)

مہناز کا شمار ناہید اختر،ترنم ناز اور رونا لیلیٰ جیسی صف اوّل کی گلوکارائوں میں ہوتا تھا۔گلوکارہ مہناز نے دس برسوں میں 10 سے زائد فلمی و غیر فلمی ایوارڈز حاصل کیے جو کہ ایک اعزاز ہے پچھلے برس مہناز کو علالت کے باعث امریکہ منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ19جنوری2013ء کو انتقال کر گئی تھیں انہیں کراچی میں سپردخاک کیا گیا ہے۔