Live Updates

عمران خان کی شادی پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتی‘ میرا

ہفتہ 13 جنوری 2018 13:19

عمران خان کی شادی پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتی‘ میرا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2018ء) فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ عمرا ن خان کی شادی پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتی‘ شوکت خانم ہسپتال کی فنڈ ریزنگ میں عمران خان کی ضرورمدد کروں گی۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اچھے سیاستدان ہیں اور میں ان کی شوکت خانم ہسپتال کی فنڈ ریزنگ میں عمران خان کی ضرورمدد کروں گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی شادی پر کوئی تبصرہ نہیں کرونگی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مائرہ خان کوکین پینے کے ساتھ انجکشن بھی لگاتی ہیں اورلیلیٰ بھی ہر وقت نشے کے عالم میں رہتی ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :