ویت نام کی ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں امریکا بارے شکایت

ہفتہ 13 جنوری 2018 12:34

ہنوئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2018ء)تجارت کی عالمی تنظیم ’’ ڈبلیو ٹی او ‘‘ نے ایک دستاویز شائع کی ہے جس میں ویت نام نے اپنی مچھلی کی برآمدات پر امریکی اینٹی ڈمپنگ اقدامات کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔

(جاری ہے)

جرمن خبرساں ادارے کے مطابق ویت نام نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں 7 امریکی اقدامات کی شکایت کی ہے جن میں اٴْس مچھلی پر امریکا کی جانب سے تعزیری محصول کا عائد کرنا بھی شامل ہے جو بقول امریکا کے ضائع کرنے کے قابل تھی یا پھر امریکا کی منڈیوں میں بہت کم قیمت پر فروخت کی گئی۔