سوچی روہنگیا مسلمانوںکی بحفاظت واپسی یقینی بنائیں، جاپان

ہفتہ 13 جنوری 2018 12:31

ینگون۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2018ء) جاپان نے میانمار کی حکمران جماعت کی سربراہ آنگ سان سوچی سے کہا ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوںکی ملک میں بحفاظت واپسی یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار جاپانی وزیر خارجہ تارو کونو نے اپنے دورہ میانمار کے دوران دارلحکومت ینگون میں آنگ سان سوچی سے ملاقات کے دوران کیا۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق اس ملاقات میں وزیر خارجہ کونو نے سوچی سے مطالبہ کیا کہ لاکھوں روہنگیا مسلم مہاجرین کی بحفاظت واپسی کے عمل کو یقنی بنانے کے اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :