شام کے تنازع کے سیاسی حل پر روس اور ایران کی بات چیت

روسی وزیرخارجہ کا ایرانی ہم منصب کو فون، سوچی میں ہونے والی نیشنل سیرین کانفرنس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا

ہفتہ 13 جنوری 2018 12:26

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2018ء) روسی وزیرخارجہ سیرگی لافروف نے اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف سے شام کے بحران کیسیاسی حل کے طریقہ کار پر ٹیلیفون پر بات چیت کی۔عرب ٹی وی کے مطابق سیرگی لافروف نے ایرانی وزیرخارجہ کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں روسی شہر سوچی میں ہونے والی نیشنل سیرین کانفرنس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

لافروف نے کہا کہ ہم شام میں نیشنل ڈائیلاگ کانفرنس کی تیاریوں کے حساس مرحلے سے گذر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

روس، ترکی اور ایران کو مل کرشام کے تنازع کا سیاسی حل کے لیے کوششیں کرنا ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ سوچی کانفرنس جنیوا میں شام کے حوالے سے ہونے والی بات چیت کو آگے بڑھانے اورمذاکرات کے لیے ماحول سازگار بنانے میں مدد گار ثابت ہوگی۔دوسری جانب ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا کہ ان کا ملک روس اور ترکی کے ساتھ مل کر شام میں سیاسی عمل آگے بڑھانے کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اور روس نے خطے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :