امریکاکا آذربائیجان کے صحافی کی گرفتاری اورچھ سال سزاپر اظہاتشویش

صحافی مختار علی کی گرفتاری کے پیچھے سیاسی محرکات کارفرما،آذرحکومت تما م گرفتارصحافیوں کو رہاکرے،ترجمان محکمہ خارجہ

ہفتہ 13 جنوری 2018 12:26

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2018ء)امریکہ نے آذربائیجان کے صحافی افگن مختار علی کو 12 جنوری کو چھ برس قید کی سزا سنائے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ خارجہ کی ترجمان، ہیدر نوئرٹ نے کہا کہ مختار علی کو 30 مئی کو جورجیا سے اغوا کیا گیا جب کہ بعدازاں اٴْنھیں آذربائیجان میں اسمگلنگ اور دیگر الزامات پر گرفتار کیا گیا جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ اِس کے پیچھے سیاسی محرکات کارفرما ہیں،ترجمان نے آذربائیجان کی حکومت سے مختار علی اور تمام دیگر اسیروں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیاجنھیں اپنی بنیادی آزادی کے اظہار کی پاداش میں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہم اغوا کے بارے میں جارجیا کی جانب سے کی جانے والی تفتیش کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں اور اِس بات کا اعادہ کیا کہ اس معاملے کو مکمل، بروقت اور شفاف ہونا چاہیئے۔