پانچ سالہ زینب کے ساتھ زیادتی کے واقعے پر بھارتی میڈیا کی بھی رانا ثنا اللہ پر سخت تنقید

ہفتہ 13 جنوری 2018 12:06

(اردو پوائنٹ تازہ اخبار ۔ 13 جنوری 2018) قصور واقعہ پر وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے بیان کہ بچوں کی حفاظت کرنا والدین کا کام ہے ،اس سے متعلق پوری دنیا میں بری طرح مذاق بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اتنے بڑے واقعے پر رانا ثنا اللہ کے اس طرح کے بیان پرپوری دنیا میں ان کا مذاق بنایا جا رہا ہے کہ کیا کسی ملک کے وزیر قانو ن کو اتنے اہم نوعیت کے معاملے پر اس طرح کا بیان دینا زیب دیتا ہے۔

اس کے علاوہ بھارتی میڈیا نے بھی اس پر آدھے آدھے گھنٹے کی نشریا ت کی ہیں۔یاد رہے کہ پانچ سالہ زینب کو قصور میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا اور اس کے بعد قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد وزیر قانون رانا ثنااللہ نے کہا تھا کہ اس طرح کے واقعات سے بچنے کے لیے والدین کو خیال رکھنا چاہئیے۔
پانچ سالہ زینب کے ساتھ زیادتی کے واقعے پر بھارتی میڈیا کی بھی رانا ثنا ..

متعلقہ عنوان :