صدرٹرمپ ایک بار پھر مشکل میں فحش فلموں کی اداکارہ کے ساتھ تعلقات سامنے آگئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 13 جنوری 2018 12:04

صدرٹرمپ ایک بار پھر مشکل میں فحش فلموں کی اداکارہ کے ساتھ تعلقات سامنے ..
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 جنوری۔2018ء)امریکی صدر ٹرمپ ایک بار پھر مشکل میں آگئے ہیں ان پر الزام ہے کہ انہوں نے فحش فلموں کی اداکارہ اسٹیفن کلیفورڈ کوتعلقات کو چھپانے اور منہ بند رکھنے کے لیے ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر کی رقم ادا کی ۔امریکی اخبار نے دعوی کیا کہ رقم صدر کے وکلاءکی جانب سے 2016میں انتخابی مہم کے دوران پورن اسٹار کو اس لیے دی گئی کہ کہیں وہ ٹرمپ کی صدارتی مہم پر کوئی منفی اثر نہ ڈالیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ اور اداکارہ کی ملاقات 2006میں ان کی تیسری شادی سے ایک سال قبل گولف ٹورنامنٹ کے دوران ہوئی تھی۔وائٹ ہاﺅس نے صدر ٹرمپ اور فحش فلموں کی مقبول اداکارہ کے تعلقات کے بارے میں کہا کہ مختلف خواتین کی جانب سے صدر پر آئے روز ایسے الزامات لگتے آرہے ہیں جس کا ٹرمپ انکار کرتے رہے ہیں۔وائٹ ہاﺅس حکام نے اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ خبر پرانی اور دوبارہ گھڑی گئی ہے جبکہ اس کی الیکشن سے قبل تردید ہوچکی تھی۔