حکومت زینب کے قاتلوں کو پکڑنے کے لئے کتنی سنجیدہ ،اشتہار پر دیئے گئے نمبر مسلسل ..
تازہ ترین : 1

حکومت زینب کے قاتلوں کو پکڑنے کے لئے کتنی سنجیدہ ،اشتہار پر دیئے گئے نمبر مسلسل بند

حکومت زینب کے قاتلوں کو پکڑنے کے لئے کتنی سنجیدہ ،اشتہار پر دیئے گئے ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔13جنوری2018ء):زینب قتل کیس میں پولیس کی کارکردگی ہمارے سب کے سامنے ہے کہ انہوں نے معصوم سی گڑیا کو اغواہ کے بعد کس طرح سے تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن اب بھی زینب قتل کیس میں ملزمان کی نشاندہی کرنے والوں کے لئے ڈی پی او کی جانب سے اخبار میں جو نمبرز دیئے گئے تھے کہ ان میں کہا گیا تھا کہ آپ ملزمان کی نشاہدی ان نمبرز پر کر سکتے ہیں اور آپ کو ایک کروڑ روپے انعام دیا جائے گا ڈی پی او کی جانب سے مزید کہا گیا تھا کہ آپ جب بھی اس نمبرز پر کال کریں گے آپ کا نمبرز فوری طور پر اٹھایا جائے گا اورآپ کا نام بھی راز میں رکھا جائے لیکن حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے ڈی پی او نے اخبار میں جو 2نمبرز دیئے ہیں وہ یا تو مسلسل بند جا رہے ہیں یا پھر کوئی نہیں اٹھا رہا اس سے ثابت ہو رہا ہے کہ قصور پولیس ملزمان کو پکڑنے کے لئے کتنی سنجیدہ ہے ۔


وقت اشاعت : 13/01/2018 - 11:59:06

اس خبر پر آپ کی رائے‎