رشی کپور سیلفی بنانے پر مداح پر برس پڑے جب کہ رنبیر کپور کو بیچ بچائوکرنا پڑا

ہفتہ 13 جنوری 2018 12:19

رشی کپور سیلفی بنانے پر مداح پر برس پڑے جب کہ رنبیر کپور کو بیچ بچائوکرنا ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2018ء) بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور سیلفی بنانے پر مداح پر برس پڑے جب کہ رنبیر کپور کو بیچ بچائوکرنا پڑا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے والد رشی کپور مداح پر اٴْس وقت بھڑک اٴْٹھے جب ریسٹورانٹ میں موجود ایک خاتون مداح نے رنبیر اور نیتو کے ساتھ سیلفی بنانے کے بعد رشی کپور کے ساتھ سیلفی بنانے کی خواہش ظاہر کی جس پر رشی کپور نے غصے سے انکار کردیا۔

رپورٹس کے مطابق خاتون مداح نے رشی کپور کے غصے پر رد عمل دیتے ہوئے ان کے منہ پر لیجنڈری ادکار کو بدتمیز کہہ ڈالا، جس پر رشی بھڑک اٹھے اور خاتون کو جواب دیا کہ تصویر بنانے سے انکار کرنا کوئی بدتمیزی نہیں ہم یہاں ریسٹورانٹ میں فیملی کے ساتھ انجوائے کرنے آئے ہیںجس کے بعد رنبیر کپور نے بگڑتی صورتحال کو دیکھتے ہوئے نہ صرف معاملہ رفع دفع کیا بلکہ مداح سے معذرت بھی کی۔