ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم ’بومب سٹی‘انٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا

فلم 9فروری کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی ،ْرپورٹ

ہفتہ 13 جنوری 2018 12:16

ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم ’بومب سٹی‘انٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2018ء) ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم ’بومب سٹی‘انٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔جیمسن بروکس کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم سچے واقعہ پر مبنی ہے، جس کی کہانی ٹیکساس کے ایک ایسے قدامت پسند قصبے کر گرد گھوم رہی ہے جہاں نفرت پر مبنی جرائم امریکی نظام انصاف پر سوالات کھڑے کردیتے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں ڈیو ڈیوس،گلین مورشوور، لوگن ہف مین، ایڈی ہیسل، لیوک شیلٹن، مائیکل سیز اور لوکاس ٹرمن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔گریگ اینڈرسن کی پروڈیوس کردہ ایکشن سے بھرپور یہ فلم 9فروری کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :