گال گیڈٹ کو نامور امریکی کریٹکس چوائس ایوارڈز کے دوران سی ہر نامی ایوارڈ سے نوازا گیا

ہفتہ 13 جنوری 2018 12:16

گال گیڈٹ کو نامور امریکی کریٹکس چوائس ایوارڈز کے دوران سی ہر نامی ایوارڈ ..
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2018ء)ہالی وڈ اداکارہ گال گیڈٹ کو نامور امریکی کریٹکس چوائس ایوارڈز کے دوران سی ہر نامی ایوارڈ سے نوازا گیا۔یہ ایوارڈ گال گیڈٹ کو ان کے فلاحی کاموں اور خواتین کو بااختیار بنانے کی کوششوں کے ساتھ ساتھ رواں سال ان کی کامیاب فلم ’ونڈر وومن‘ میں بہترین کارکردگی ادا کرنے پر ملا ۔

ایوارڈ کو فلم ’ونڈر وومن‘ کی لکھاری پیٹی جینکنز نے ہی اداکارہ کو پیش کیاتاہم اس ایوارڈ کو قبول کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنی پوری زندگی مضبوط ،ْ آزاد ،ْصاف دل خاتون کا کردار ادا کرنا چاہتی تھیں اور انہیں یہ تمام صلاحیتیں ’ونڈر وومن‘ میں نظر آئیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو اب سینما میں بہتر کردار مل رہے ہیں جبکہ باکس آفس پر بھی خواتین کی فلمیں زیادہ کمائی کررہی ہیں تاہم ابھی بھی وہ منزل سے کافی دور ہیں۔

(جاری ہے)

اداکار ہ نے ہالی وڈ میں خواتین کا خود کو ہراساں کرنے کے حوالے سے آواز اٹھانے کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ میں اپنا ایوارڈ ہر اس خاتون اور مرد کے نام کرتی ہوں جو صحیح بات کیلئے کھڑا ہوا، ان کیلئے کھڑا ہوا جو خود کے لیے کھڑے نہیں ہوسکتے، اور میں وعدہ کرتی ہوں کہ میں کبھی خاموش نہیں رہوں گی۔تقریب میں گال گیڈٹ کی فلم’ ونڈر وومن‘ کو 3 اور زمروں میں نامزد کیا گیا جبکہ اسے بہترین ایکشن فلم کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔