سعودی عرب ، دوران ڈرائیونگ موبائل ہاتھ میں رکھنے پر 150 ریال جرمانہ

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 13 جنوری 2018 11:54

سعودی عرب ، دوران ڈرائیونگ موبائل ہاتھ میں رکھنے پر 150 ریال جرمانہ
ریاض (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13جنوری2018ء) مقامی میڈیا کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک نے ڈرائیوروں کو خبردار کیا ہے کہ جو شخص بھی ڈرائیونگ کے دوران ہاتھ سے موبائل استعمال کریگا وہ عام ڈرائیور کے مقابلے میں ٹریفک حادثات سے 23 گنا زیادہ حادثات سے دوچار ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈرائیونگ کے دوران موبائل ہاتھ میں لینے پر خواہ اسے استعمال کیا گیا ہو یا بند ہو 150ریال جرمانہ ہے اور ایک ماہ کے اندر ادا نہ کرنے پر 300 ریال تک پہنچ جاتا ہے۔