ورون دھون کا والدین کا گھر چھوڑنے کا فیصلہ

ورون دھون نے والدین کا گھر چھوڑنے کا فیصلہ اپنی گرل فرینڈ نتاشا کی وجہ سے کیا ہے ،ْبھارتی میڈیا

ہفتہ 13 جنوری 2018 12:16

ورون دھون کا والدین کا گھر چھوڑنے کا فیصلہ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2018ء)بالی وڈ کے نوجوان اداکار و ہدایت کار ڈیوڈ دھون کے بیٹے ورون دھون نے والدین کا گھر چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ورون دھون نے نئے گھر کی خریداری کے بعد اب والدین کا گھر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ جلد ہی نئے گھر میں منتقل ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ورون دھون نے والدین کا گھر چھوڑنے کا فیصلہ اپنی گرل فرینڈ نتاشا کی وجہ سے کیا ہے اور جلد ہی دونوں اس نئے گھر میں شفٹ ہوجائیں گے۔یاد رہے کہ ورون دھون اور نتاشا بچپن کے دوست ہیں اور دونوں کو کئی مقامات پر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے تاہم دونوں ہی آپس کے تعلقات پر کوئی بات نہیں کرتے۔