ٹیکس چوری کیس،
تازہ ترین : 1

ٹیکس چوری کیس،

این ٹی ایس ڈائریکٹر ہارون رشید کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری،30جنوری کو پیش کرنیکا حکم ملزمان ڈاکٹرجنید زیدی، ڈاکٹر اظہار ، سہیل غنی، ڈاکٹر شاہد اور ڈاکٹرشیرزادہ نے ایک لاکھ، ایک لاکھ روپے بطور زر ضمانت عدالت میں جمع کراد یئے

ٹیکس چوری کیس،
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جنوری2018ء) کسٹم عدالت نے منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کیس میں این ٹی ایس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ہارون رشید کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے حکم دیا کہ ملزم کو گرفتار کرکے 30جنوری کو عدالت پیش کیا جائے،کیس کے 5 ملزمان ڈاکٹرجنید زیدی، ڈاکٹر اظہار حسین، سہیل غنی، ڈاکٹر شاہد احمد اور ڈاکٹرشیرزادہ نے ایک لاکھ، ایک لاکھ روپے کی رقم بطور زر ضمانت عدالت میں جمع کرادی۔

ہفتہ کو راولپنڈی میں اسپیشل جج کسٹم محمد شیراز کیانی کی عدالت میں این ٹی ایس کے خلاف منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران ایف بی آر کے ذیلی ادارے ڈائریکٹوریٹ انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو کی جانب سے درخواست دائر کی گئی کہ تفتیش کے دوران ملزمان کے چھپائے گئے 15بینک اکا ئو نٹس کا سراغ ملا ہے اور منی لانڈرنگ کی رقم 2 ارب سے بڑھ کر 3 ارب 60 کروڑ 42لاکھ روپے ہوگئی ہے، عدالت سے درخواست ہے کہ ان 15 اکا ئو نٹس کو سیل اور این ٹی ایس کی عمارت کو سر بمہر کرنے کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔کیس کے 5 ملزمان ڈاکٹرجنید زیدی، ڈاکٹر اظہار حسین، سہیل غنی، ڈاکٹر شاہد احمد اور ڈاکٹرشیرزادہ نے ایک لاکھ، ایک لاکھ روپے کی رقم بطور زر ضمانت عدالت میں جمع کرادی۔ عدالت نے این ٹی ایس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ہارون رشید کی عدم پیشی پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ عدالت نے حکم دیا کہ ملزم کو گرفتار کرکے 30جنوری کو عدالت پیش کیا جائے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/01/2018 - 12:06:58

اس خبر پر آپ کی رائے‎

Tax stolen case, NTS director Haroon Rashid released unbelievable warrant arrest, order to submit January 30 Dr Zahid Zaidi, Dr Zahir, Sohail Ghani, Dr. Shahid and Dr. Shirazzada have collected a lakh, one lakh rupees as a bail court.

The court directed the NTS Director Dr Haroon Rashid to arrest unauthorized warrant in the money laundering and tax evasion case and ordered that the accused should be arrested and presented on January 30, 5 suspects of the case, Dr Zaidi Zaidi Hussain, Sohail Ghani, Dr. Shahid Ahmed and Dr Shirazzada submitted a sum of Rs. 1 lakh amount as a bail to the court

Related : Doctor

متعلقہ عنوان :