سند ھ کی ٹیکس وصولیوں پر بہت خوشی ہے‘

پاکستان کو خود مختار بنانے کا واحد راستہ بھی یہی ہے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ٹویٹ

ہفتہ 13 جنوری 2018 12:06

سند ھ کی ٹیکس وصولیوں پر بہت خوشی ہے‘
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2018ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سند ھ کی ٹیکس وصولیوں پر مجھے بہت خوشی ہے‘ پاکستان کو خود مختار بنانے کا واحد راستہ بھی یہی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بلاول بھٹو نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سندھ نے ٹیکس وصولی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ سندھ کی ٹیکس وصولیوں پر مجھے بہت خوشی ہے۔ ٹیکس نیٹ میں اضافہ پاکستان کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے۔ پاکستان کو خود مختار بنانے کا واحد راستہ بھی یہی ہے۔