احکامات ملنے پر عہدہ چھوڑنے کو تیار ہوں، آئی جی سندھ

ہفتہ 13 جنوری 2018 12:06

احکامات ملنے پر عہدہ چھوڑنے کو تیار ہوں، آئی جی سندھ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2018ء) آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ نے کہا ہے کہ اگر مجھے احکامات ملے تو عہدہ چھوڑنے کو تیار ہوں ،ہماری کوشش ہوگی کے شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ عدالت عظمی نے حکم دیا ہے کہ وی وی آئی پی موومنٹ کے دوران ٹریفک قوانین پر عمل کیا جائے، اس کے علاوہ مستقل رکاوٹیں بھی ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے، ہماری کوشش ہوگی کے شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔صوبے میں نئے آئی جی کی تعیناتی سے متعلق اے ڈی خواجہ نے کہا کہ میں سرکاری ملازم ہوں ، اگر مجھے احکامات ملیں گے تو اپنا عہدہ چھوڑنے کو تیار ہوں ۔