وی وی آئی پی موومنٹ کے دوران شہریوں کو تکلیف سے بچایا جائے، سپریم کورٹ
تازہ ترین : 1

وی وی آئی پی موومنٹ کے دوران شہریوں کو تکلیف سے بچایا جائے، سپریم کورٹ

اس دوران سڑکیں بند کرنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے آئی جی صاحب، میں بھی وی وی آئی پی ہوں، میرے لیے تو سڑک بلاک نہیں ہوتی ،چیف جسٹس ثاقب نثار کے ریمارکس

وی وی آئی پی موومنٹ کے دوران شہریوں کو تکلیف سے بچایا جائے، سپریم کورٹ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جنوری2018ء) چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے وی وی آئی پی موومنٹ ازخود نوٹس کیس نمٹاتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ وی آئی پی موومنٹ کے دوران سڑکیں بند کرنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،اس دوران شہریوں کو تکلیف سے بچایا جائے، آئی جی صاحب، میں بھی تو وی وی آئی پی ہوں، میرے لیے تو سڑک بلاک نہیں ہوتی۔

ہفتہ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے وی وی آئی پی موومنٹ ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران چیف جسٹس نے آئی جی سے استفسار کیا کہ سڑکوں کو بند کرنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اے ڈی خواجہ صاحب بتائیں شہریوں کے حقوق کیا ہیں جس پر آئی جی سندھ نے کہا کہ وی وی آئی پیز کے لیے قوانین موجود ہیں۔

سماعت کے دوران آئی جی سندھ سے مکالمے میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آئی جی صاحب، میں بھی تو وی وی آئی پی ہوں، میرے لیے تو سڑک بلاک نہیں ہوتی۔ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ کہیں سڑکیں بند نہیں ہوتیں، صرف موومنٹ کیلییانتظامات کییجاتے ہیں،ہم صرف2منٹ کیلیے ٹریفک بند کرتے ہیں۔چیف جسٹس نے از خود نوٹس نمٹاتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ انتظامات ضرور کریں مگر شہریوں کو کم سے کم تکلیف ہو۔ وی وی آئی پی موومنٹ چاہے کسی کی بھی ہو شہریوں کو تکلیف سے بچایا جائے، حلف نامہ جمع کرائیں کہ مستقل سڑکیں بلاک نہیں ہوتیں، ہم آپ کے حلف نامے کا جائزہ لیں گے، شہریوں کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/01/2018 - 12:06:55

اس خبر پر آپ کی رائے‎

During the VV IP campaign, citizens should be saved from trouble, Supreme Court Meanwhile, citizens have to face problems due to closure of roads, I am also VVIP, there is no road block for me, Chief Justice Saqib Nisar remarks

The Chief Justice, Justice Mian Saqib Nisar, while addressing the VVIP Movement, issued a notice notice in his remarks that the closure of roads during the VIP campaign has to face problems, during which the citizens were saved from trouble. Go, I'm sorry, I am also an IP, I do not have a road block

Related : Chief Justice, Supreme Court, Road

متعلقہ عنوان :