شہباز شریف کے رات کے اندھیرے میں ننھی زینب کے گھر جانے کی پیچھے چھپی وجہ سامنے آ گئی

ہفتہ 13 جنوری 2018 11:34

شہباز شریف کے رات کے اندھیرے میں ننھی زینب کے گھر جانے کی پیچھے چھپی ..
(اردو پوائنٹ تازہ اخبار ا۔ 13 جنوری 2018 ) وزیر اعلی شہباز شریف رات کے اندھیرے میں زینب کے گھر کیوں گئے؟کیا وہ صورتحال خراب ہونے سے خوفزدہ تھے؟معروف صحافی و تجزیہ نگار عارف نظامی کے مطابق وزیر اعلی شہباز شریف رات کے اندھیرے میں زینب کے گھر اس لیے گئے تا کہ وہاں پر کوئی ہنگامہ نہ کھڑا ہو جائے۔اور لوگ نہ اکھٹے ہوجائیں۔

(جاری ہے)

اس طرح کی صورتحال سے بچنے کے لیے ان کو صبح ہونے سے پہلے ہی زینب کے گھر جانے کا مشورہ دیا گیا ہو گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اتنے بڑے واقعے کے بعد شہباز شریف کا صرف ان کے گھر جانا اور زینب کے والد کو دلاسے دینا کافی نہیں ہے۔یاد رہے کہ پانچ سالہ زینب کو قصور میں اغوا کیا گیا تھا۔اور اس کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا کر مار دیا گیا۔اور لاش کوکوڑے کے ڈھیر میں پھینک دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :