عمران خان کو تیسری شادی پر اپنی بہنوں سمیت اپنے بچوں کی تنقید کا سامنا
تازہ ترین : 1

عمران خان کو تیسری شادی پر اپنی بہنوں سمیت اپنے بچوں کی تنقید کا سامنا

عمران خان کو تیسری شادی پر اپنی بہنوں سمیت اپنے بچوں کی تنقید کا سامنا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔13جنوری2018ء):پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی تیسری خفیہ شادی کو ان کے بچوں سمیت ان کی تینوں بہنوں نے تسلیم نہیں کیا اور ان کے بچے والد عمران خان کی تیسری شادی سے سخت ناراض ہیں۔جبکہ عمران خان اپنی تیسری خفیہ شادی کی وجہ سے پارٹی میں تنقید کے ساتھ ساتھ اپنے خاندان والوں کی بھی تنقید کا سامنا کر رہے ہیں جس کی وجہ سے بہت پریشان ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی تیسری شادی کے اثرات ان کی نجی زندگی پر بھی گہرے اثرات ڈالنے لگے ہیں جبکہ عمران خان نے اپنے تیسری شادی کو راز میں رکھنے کے لئے بہت احتیاط کے ساتھ کام لیا لیکن ان کی اس معاملے میں ایک بھی نہیں چل سکی اور یہ خبر انہوں نے اپنے خاندان والوں سے چھپا کر رکھی ۔واضح رہے عمران خان نے ابھی تک اپنی تیسری شادی کی تصدیق نہیں کی پارٹی ذرائع کی جانب سے یہی کہا گیا ہے کہ عمران خان نے بشری مانیکا عرف پنکی کو شادی کی پیشکش کی ہے ۔مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں 
وقت اشاعت : 13/01/2018 - 11:34:46

اس خبر پر آپ کی رائے‎

Imran Khan faces criticism of his children including his sisters on third marriage

Pakistan Tehreek-e-Insaf's chairman, Imran Khan's third secret marriage, has not accepted three of his sisters, including his children, and their children, Imran Khan, are very angry with the third marriage. However, Imran Khan is due to his third secret marriage. The critics of the party are critically criticized by their families, which are very disturbed.