ایبٹ آباد انتظامیہ کا افسران کے گھروں میں صفائی پر مامور خاکروب واپس بلانے کا فیصلہ

ہفتہ 13 جنوری 2018 11:20

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2018ء)ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ نے سرکاری افسران کے گھروں میں صفائی پر مامور خاکروب واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، پیر تک تمام خاکروب ٹی ایم اے کے حوالے کر دیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ڈی سی مانسہرہ ایاز خان نے مانسہرہ پریس کلب میں صفائی کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور مانسہرہ کو صاف ستھرا بنا کر ماڈل ٹائون کا نام دیا جائے گا اس کے دیہاتوں میں صفائی کیلئے مقابلے کرائے جائیں اور اپنے گھروں کے ارد گرد بہتر صفائی رکھنے والوں کو انعام کے طور پر ڈسکاؤنٹ کارڈ دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیر سے تمام سرکاری افسران کے گھروں میں صفائی کر نے والے خاکروب واپس لیکر ٹی ایم اے مانسہرہ کو واپس دیئے جائیںگے تاکہ جن ایریا میں صفائی ملازمین کی کمی ہے اس کو پورا کیا جائے۔