معصوم زینب کے قاتل کو عبرتناک سزا دی جائے، امجد خان

ہفتہ 13 جنوری 2018 11:20

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2018ء) جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 44 محمد امجد خان نے قصور میں معصوم زینب کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کو عبرتناک سزا دی جائے۔

(جاری ہے)

ہفتے کو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات نے انسانیت کو شرما دیا ہے۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ زینب کے قتل میں ملوث ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر کڑی سزا دی جائے۔

متعلقہ عنوان :