محکمہ پبلک ہیلتھ کی کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کا مطالبات کے حق میں احتجاج

ہفتہ 13 جنوری 2018 11:20

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2018ء) محکمہ پبلک ہیلتھ کی کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے ایبٹ آباد آفس کے باہر اپنے مطالبات کی منظوری کے حق میں احتجاج کیا۔ ایسوسی ایشن کی قیادت جلال خان اور قاضی امتیاز خان کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

ٹھیکیدار رہنما جلال خان محسور نے کہا کہ موجودہ مہنگائی سے ہر طبقے بالخصوص ٹھیکیدار برادری کو بہت نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پبلک ہیلتھ کے ٹھیکیداروں نے تعمیراتی کام مکمل بند کر دیا ہے۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک جب تک ان کے مطالبات منظور نہیں کرتے ان کی ہڑتال جاری رہے گی۔ احتجاج میں ایبٹ آباد کے علاوہ مانسہرہ، ہری پور ، بٹگرام اور تورغر کے ٹھیکیداروں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :