شاہراہ ریشم پر ٹرک کی ٹیکسی سے ٹکر، ماں بیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق

ہفتہ 13 جنوری 2018 11:20

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2018ء) مانسہرہ میں شاہراہ ریشم پر تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے ٹیکسی میں سوار ماں بیٹی سمیت4 افراد جاں بحق ، ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق جمعے کی رات غازی کوٹ کے مقام پر لوڈ ٹرک بریک فیل ہونے کے باعث مخالف سمت سے آنے والی ٹیکسی سے ٹکرا گیا جس سے صاعقہ بی بی زوجہ بنارس، اس کی پانچ سالہ بیٹی اریبہ بی بی، ان کی مہمان خاتون ارشاد بی بی اور ٹیکسی ڈرائیور محمد بشیر موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ ٹیکسی میں سوار 17 سالہ لڑکی کنزہ بی بی شدید زخمی ہوئی۔

حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ وقوعہ کی اطلاع پر سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق افراد کی نعشیں کنگ عبدالله ہسپتال منتقل کردیں۔ تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :