دوسری شادی کرنے کے لیے شوہر کا اپنی بیوی سے اجازت لینا ضروری ہے۔ سعودی ایوان شاہی مشیر

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 13 جنوری 2018 11:18

دوسری شادی کرنے کے لیے شوہر کا اپنی بیوی سے اجازت لینا ضروری ہے۔ سعودی ..
ریاض (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13جنوری2018ء) باخبر ذرائع کے مطابق سعودی ایوان شاہی کے مشیر سربرآوردہ علماء بورڈ کے رکن اور مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ اگر کوئی شخص دوسری شادی کرنا چاہتا ہو تو اسے اپنی بیوی سے اجازت لینا ہوگی۔ یہ شوہر پر بیوی کا حق ہے۔ابن حمید نے توجہ دلائی کہ اعلیٰ اخلاق اور انسانیت کا تقاضا ہے کہ شوہر اپنی پہلی بیوی کے ساتھ شائستگی کا مظاہرہ کرے۔

(جاری ہے)

اگر وہ سوتن لانا چاہتا ہو تو اپنی بیوی سے اس کا تذکرہ کرنا چاہئے۔ اس کی رائے لیناچاہئے اور حتی الامکان اس سے اجازات لینا چاہئے۔ اگر پہلی بیوی سوتن لانے کی اجازت نہ دے تو شوہر اس کی بات ماننے کا پابند نہیں ۔ وہ اسکے باوجود بھی دوسری شادی کا مجاز ہوگا۔ اگر کوئی انسان انصاف کرسکتا ہے ، نان نفقہ فراہم کرسکتا ہے گھر کی سلامتی کا دھیان رکھ سکتا ہے، بچوں کی پاسبانی کرسکتا ہے تو ایسی حالت میں ایک سے زیادہ شادی کا مجاز ہے۔

متعلقہ عنوان :