2017 میں5 لاکھ غیر ملکییوں کو سعودی لیبر مارکیٹ سے نکالا گیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 13 جنوری 2018 10:55

2017 میں5 لاکھ غیر ملکییوں کو سعودی لیبر مارکیٹ سے نکالا گیا
ریاض (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13جنوری2018ء) باخبر ذرائع کے مطابق سعودی سوشل انشورنس جنرل کارپوریشن نے حالیہ رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ 2017ءکے دوران 558716 غیر ملکی کارکن سعودی لیبر مارکیٹ سے بیدخل کئے گئے جبکہ 122ہزار سعودی شہریوں کو لیبر مارکیٹ کا حصہ بنایا گیا۔ 2017ءکی شروعات میں 1862118سعودی ملازم سوشل انشورنس اسکیم میں شامل تھے۔

(جاری ہے)

سال کے اختتام تک ان کی تعداد میں 6.5 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ اسکیم میں شامل غیر ملکی کارکنان کی تعداد سال کے شروع میں 8518206 تھی۔

کمی کے بعد 7959490ہوگئی۔ 7فیصد کمی واقع ہوئی۔ نجی اداروں میں کام کرنے والے سعودیوں کی تعداد پالیسیوں اور اسکیموں میں تبدیلی کے باعث بڑھتی چلی گئی۔ نطاقات پروگرام آزاد کاروباری اسکیم ، تجارتی مراکز کی سعودائزیشن ، مختلف علاقوں میں متعدد پیشوں کی سعودائزیشن ، گولڈ مارکیٹ کی مکمل سعودائزیشن کی بدولت سعودی کارکنان کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :