کراچی علینہ قتل کیس ، مقتولہ کی بہن علوینہ اور اس کے منگیتر مظہر نے عدالت میں اعتراف جرم کر لیا

ہفتہ 13 جنوری 2018 10:48

کراچی علینہ قتل کیس ، مقتولہ کی بہن علوینہ اور اس کے منگیتر مظہر نے ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔13جنوری2018ء) :کراچی جوڈیشنل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں علینہ قتل کیس کی سماعت کی گئی جس میں کیس کے تفتیشی افسر نے کیس کا عبوری چالان عدالت میں جمع کروا دیا جس میں مقتولہ کی بہن علوینہ اور اس کا منگیتر اعتراف جرم کر چکے ہیں اور ملزمہ علوینہ نے اپنے بہن کے گلے پر چھری چالائی اور پھر واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی تھی ،تفصیلات کے مطابق چالان میں پڑسیوں سمیت 16افراد کے نام بطور گواہ شامل ہیں اور اس کے علاوہ عبوری چالان میں 4ملزمان کو بھی نامزد کیا گیا ہے جبکہ چالان میں مقتولہ کی بہن علوینہ اور اس کے منگیتر مظہر کو ملزم کو مرکزی ملزم قرار دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

عدالت نے کیس کا چالان منظور کر لیا ہے جس کے بعد سماعت 16جنوری تک ملتوی کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :