حرمین ٹرین کا ایک اور کامیاب تجربہ پایہ تکمیل کو پہنچ گیا

ٹرین گزشتہ روز مدینہ منورہ سے مکہ المکرمہ پہنچی

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 13 جنوری 2018 10:28

حرمین ٹرین کا ایک اور کامیاب تجربہ پایہ تکمیل کو پہنچ گیا
جدہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13جنوری2018ء)  مقامی ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں مکہ مکرمہ گورنریٹ نے اپنی ویب سائٹ پر اعلان کیا ہے کہ آئندہ ہفتے کو مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ کیلئے حرمین ٹرین کا ایک اور تجربہ کیا جائے گا۔ حرمین ٹرین کی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ باقاعدہ افتتاح سے قبل ہر پہلو سے حرمین ٹرین کا تجربہ کیا جا رہا ہے۔ ہر ہفتے کے آخر میں اس کا اہتمام کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹرین کے عہدیدار اور کارکن اس کے مسافر ہوں گے۔ پبلک انوسٹمنٹ فنڈ نے حرمین ٹرین منصوبے کے فنڈ فراہم کئے ہیں۔ اس کا مقصد داخلی و خارجی حجاج کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مواصلات کی نت نئی سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ اس کی بدولت جدہ اور مقدس شہروں کے درمیان سڑکوں پر دباﺅ اور رش کم ہو گا۔ مسافر آسانی سے کم وقت میں اپنا سفر طے کر سکیں گے۔ ماحول کو گاڑیوں کی آلودگی سے بھی بچا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :