سعودی عرب ، گرفتار شدگان تارکین وطن کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کر گئی

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 13 جنوری 2018 10:27

سعودی عرب ، گرفتار شدگان تارکین وطن کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کر گئی
ریاض(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13جنوری2018ء)  مقامی ذرائع کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ اقامہ و محنت قوانین اور سرحدی سلامتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنیوالے 3لاکھ 86 ہزار 892 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار کرلئے گئےہیں۔ ان میں 2لاکھ 38 ہزار 40 اقامہ ، 42 ہزار 907 سرحدی سلامتی ضوابط اور ایک لاکھ 5945 محنت قوانین کی خلاف ورزی پر پکڑے گئے۔

(جاری ہے)

سرحد پار کرکے مکہ میں دراندازی کرنے والے 5ہزار 288گرفتار کئے گئے۔ ان میں سے78 فیصد یمنی،21فیصد ایتھوپین اور ایک فیصد دیگر ممالک کے تھے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ 5288غیر قانونی تارکین بیدخل کردیئے گئے ،292 ریاست سے سرحد پار کرکے باہر جانے کی کوشش کرنیوالے پکڑے گئے۔ غیر قانونی تارکین کو مختلف سہولتوں کی فراہمی میں ملوث795شہری گرفتار کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :