تیسرا ون ڈے ، قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف ایک اور شرمناک ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ہفتہ 13 جنوری 2018 10:25

تیسرا ون ڈے ، قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف ایک اور شرمناک ریکارڈ اپنے ..
ڈیونیڈن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13جنوری2018ء)قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف کم ترین سکور پر آﺅٹ ہوکر ایک اور شرمناک ریکارڈ اپنے نام کرلیا ۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈ ے میں پاکستانی بیٹنگ لائن اپ خزاں کے پتوں کے طرح بکھر گئی اور پوری ٹیم محض74رنز بنا کر پوویلین لوٹی،یہ نیوزی لینڈ کیخلاف کسی بھی ٹیم کا تیسرا کم ترین ون ڈے سکور تھا ۔ اس سے قبل ورلڈ کپ2011ءمیں کینیا کی ٹیم چنائی کے مقام پر نیوزی لینڈ کیخلاف69رنز بنا کر پوویلین لوٹی تھی ،1986ءمیں کیوی باﺅلرز نے کینگروز کو ایڈیلیڈ کے مقام پر محض70رنز پر پوویلن چلتا کیا ،2002ءمیں بنگلہ دیش کی ٹیم کولمبو میں کیویز کیخلاف77اور2004ءمیں چٹاگانگ کے مقام پر 86رنز پر ڈھیر ہوئی تھی ۔