رومان رئیس نے ون ڈے کرکٹ کی 47سالہ تاریخ کا ان چاہا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ہفتہ 13 جنوری 2018 09:46

رومان رئیس نے ون ڈے کرکٹ کی 47سالہ تاریخ کا ان چاہا ریکارڈ اپنے نام کرلیا
ڈیونیڈن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13جنوری2018ء) قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر رومان رئیس نے ون ڈے کرکٹ کی 47سالہ تاریخ کا ان چاہا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈ ے میں پاکستانی بیٹنگ لائن اپ خزاں کے پتوں کے طرح بکھر گئی اور پوری ٹیم محض74رنز بنا کر پوویلین لوٹی،حیرت انگیز طور پر پاکستان کی جانب سے 11ویں نمبر پر بلے بازی کرنے کیلئے آنے والے رومان رئیس اننگز کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بنے اور 16رنز بنا آﺅٹ ہوئے ،وہ ون ڈے کرکٹ میں نمبر 11کے کھلاڑی کی جانب سے اپنی ٹیم کی اننگز میں سب سے بڑا انفرادی سکور کرنے والے 7ویں بلے باز بنے ہیںاور16سال پرانا ریکارڈ بھی توڑا ہے ،ون ڈے کرکٹ کی47سالہ تاریخ میں کوئی بھی کھلاڑی آج تک اتنے کم سکور کے ساتھ اپنی ٹیم کی اننگز کا سب سے بڑا انفرادی سکور کرنے والا کھلاڑی نہیں بنا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل سابق ویسٹ انڈین فاسٹ باﺅلر جوئیل گارنر نے 1983ءمیں بھارت کیخلاف37رنز بنائے تھے،کرس پرنگل نے 1994ءمیںویسٹ انڈیز کیخلاف34رنز بنائے،کینیا کے اونگونڈو نے 2001ءمیں ویسٹ انڈیز کیخلاف36رنز کی اننگز کھیلی،نیوزی لینڈ کے شین بانڈنے2002ءمیں آسٹریلیا کیخلاف26رنز بنائے،پاکستان کے شعیب اختر نے2003ءکے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کیخلاف میچ میں 43رنز سکور کیے جبکہ پاکستان ہی کے محمد عامر نے 2016ءمیں انگلینڈ کیخلاف 58رنزکی اننگز کھیلی تھی۔

متعلقہ عنوان :