سرفراز احمد نے نئی بال کو تیسرے ون ڈے میں ٹیم کی شکست کا ذمہ دار قرار دےدیا

ہفتہ 13 جنوری 2018 09:34

سرفراز احمد نے نئی بال کو تیسرے ون ڈے میں ٹیم کی شکست کا ذمہ دار قرار ..
ڈیونیڈن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13جنوری2018ء)قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے نئی بال کو تیسرے ون ڈے میں ٹیم کی شکست کا ذمہ دار قرار دے دیا ۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ یہ ہا ر بہت سخت ہے ، ہماری بیٹنگ ایک بار پھر ناکام رہی ،اب ہمیں مل بیٹھ کر اس کا کوئی حل نکالنا ہوگا ،ہمار ے بلے بازو ں کیلئے نیا گیند بڑا مسئلہ بن رہا ہے او ر ہم پہلے 10اوورز میں بے تحاشہ وکٹیں کھو رہے ہیں ۔