تیسرا ون ڈے ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 183رنز سے ہرا کر سیریز جیت لی

ہفتہ 13 جنوری 2018 09:11

تیسرا ون ڈے ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 183رنز سے ہرا کر سیریز جیت لی
ڈیونیڈن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13جنوری2018ء) تیسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو183رنز سے ہرا کر سیریز اپنے نام کرلی ۔ڈیونیڈن کے یونیورسٹی اوول گراﺅنڈ میں کھیلے جا رہے پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں ہدف کے تعاقب میں اننگز کے آغاز سے ہی پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار رہی،گرین شرٹس کی بیٹنگ لائن ا±س وقت لڑکھڑا گئی جب صرف 2 کے مجموعی سکور پر 3 وکٹیں گر گئیں، اظہر علی 0، فخر زمان 2 اور محمد حفیظ 0پر پویلین لوٹے،بابر اعظم 8، شعیب ملک 3، شاداب خان صفر، فہیم اشرف 10، حسن علی 1اور محمد عامر 10 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئے۔

رومان رئیس 16رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے اور پاکستان کی پوری ٹیم محض74رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ۔ نیوزی لینڈ کیلئے بولٹ نے 5جبکہ منرو اور ساﺅتھی نے دو ، دو وکٹیں لیں ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف مقررہ 50 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کے کولن منرو 8 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوئے جب کہ اوپنر مارٹن گپٹل 45 رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوگئے۔

نصف سنچری بنانے والے کیوی کپتان کین ولیمسن 73 رنز بنا کر رومان رئیس کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوئے، روس ٹیلر بھی نصف سنچری بنا کر شاداب کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ٹام لیتھم 35 رنز بنا سکے اور رومان رئیس کی گیند پر آﺅٹ پر ہو گئے، ہینری نکولس کھاتہ کھولے بغیر شاداب خان کا شکار ہوئے، مچل سینٹنر 6، ٹم ساﺅتھی 6 ، ٹرینٹ بولٹ13 رنز بناکر حسن علی کا شکار بنے، ٹوڈ ایسٹل 5 رنز بنا کر رومان رئیس کی گیند پر آﺅٹ ہوئے۔قومی ٹیم میں ایک تبدیلی اوپنر امام الحق کی جگہ فخر زمان کی واپسی ہوئی ہے جب کہ نیوزی لینڈ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔