جرمن میں مخلوط حکومت سازی کا راستہ ہموار ہو گیا، باقاعدہ مذاکرات شروع

ہفتہ 13 جنوری 2018 01:50

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2018ء) جرمنی میں مخلوط حکومت سازی کا راستہ ہموار ہو گیا۔ جرمن چانسلر کے قدامت پسند سیاسی اتحاد اور نو منتخب پارلیمان میں دوسری بڑی جماعت سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی کے مابین نئی مخلوط حکومت سازی کیلئے باقاعدہ مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق رائے ہو گیا۔

(جاری ہے)

مہاجرین کا بحران مذاکرات کا اہم ایجنڈا تھا۔ متفقہ پالیسی بلیو پرنٹ کے مطابق جرمنی میں مہاجرین کی آمد کی سالانہ تعداد 2 لاکھ رکھی جائے گی۔ اسی طرح ہر ماہ ایک ہزار منقسم خاندانوں کو آپس میں ملانے کی اجازت ہو گی۔

متعلقہ عنوان :