2040 ءمیں اسلام امریکہ کادوسرا بڑا مذہب ہوگا،پیو کے محققین کا دعویٰ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 12 جنوری 2018 23:26

2040 ءمیں اسلام امریکہ کادوسرا بڑا مذہب ہوگا،پیو کے محققین کا دعویٰ
واشنگٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 12جنوری 2018ء ):سی این این کی جانب سے پیش کی گئی پیو کی تحقیق میں محققین نے دعویٰ کیا ہے کہ 2040 ءمیں اسلام امریکہ کادوسرا بڑا مذہب ہوگا۔تفصیلات کے مطابق ایک طرف تو امریکی حکام مسلمانوں سے نفرت کی پالیسی پر گامزن ہیں جبکہ دوسری جانب عام امریکی اسلام کی جانب راغب ہو رہے ہیں ۔ امریکہ میں عام افراد تیزی سے اسلام کی جانب راغب رہے ہیں،امریکہ میں مسلمان ہونے والوں کی تعداد ادن بدن بڑھتی چلی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

چینل سی این این کی جانب سے جاری کی گئی پیو ریسرچ کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئندہ دو عشروں یعنی 2040 ءمیںاسلام امریکہ کا دوسرا بڑا مذہب بن جائے گا جبکہ مسلمان دوسرے بڑے مذہبی گروپ کی حیثیت میں سامنے آئیں گے۔ پیوریسرچ کے ایک مطالعے پر مبنی رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیاہے کہ مسلمانوں کی آبادی امریکہ میں دن بہ دن بڑھ رہی ہے اور ایک تخمینے کے مطابق آئندہ تین عشروں میں ان کی آباد بڑھ کر دوگنا ہوجائے گی۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 2017 ءمیں امریکہمیں بسنے والے مسلمانوں کی تعداد ساڑھے 34 لاکھ تھی جو کہ بڑھ کر 2050 ءمیں 81 لاکھ ہوجائے گی اور اسی عرصہ کے دوران مسلمانوں کی تعداد یہود یوں سے بڑھ جائے گی اور وہ عیسائیوں کے بعد دوسرا بڑا مذہبی گروپ بن جائے گا۔